0
Monday 18 May 2020 21:28

ملک کو لوٹنے والوں نے قوم کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ڈاکٹر صفدرہاشمی 

ملک کو لوٹنے والوں نے قوم کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ڈاکٹر صفدرہاشمی 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ اہل ملتان کو ان کے منتخب نمائندوں نے مشکل وقت میں تنہا چھوڑا، حالات بدلنے کے لیے عوامی ایماندار قیادت کو منتخب کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی ملتان کے کارکنان نے عزم کیا ہے اب چوروں، ڈاکووں اور لٹیروں کے ہاتھوں سے اقتدار چھیننے کا وقت آگیا ہے، آج جب عوام کو ان کی ضرورت پڑی تو ان کے ڈیروں پر تالے لگے ہوئے ہیں، جب انہیں عوام کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ہر طرح کی ضروریات پوری کرنے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے آٹا و چینی خور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، بازار آباد پڑے ہیں، ایس او پیز کی باتیں کرنے والے بتائیں کیا ایس او پیز صرف مساجد کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں نے لوٹا اب جماعت اسلامی کا کارکن ایسا نہیں ہونے دے گا، اب مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا جائے گا، جس کے نشان پر مہر لگے گی وہی بیلٹ بکس سے نکلے گی، پاکستان کی عوام کے ساتھ مزید کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 863446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش