0
Monday 18 May 2020 21:54

ذکر علیؑ پر مقدمہ ریاست مدینہ پر سوالیہ نشان ہے، قاسم قاسمی

ذکر علیؑ پر مقدمہ ریاست مدینہ پر سوالیہ نشان ہے، قاسم قاسمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کا قاسم علی قاسمی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر درج ایف فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ حسن رضا قمی، صغیر عباس ورک اور سید جعفر شاہ نے بھی شرکت کی۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ ذکر علی علیہ السلام پر ایف آئی آر ریاست مدینہ پر سوالیہ نشان ہے، چادر اور چاردیواری کی پامالی قابل افسوس ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، یوم علی علیہ السلام کےحوالے سے گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل گرفتار عزاداروں کے ساتھ ہے، اور جلد ہی ان کی رہائی یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، عزاداری کے پروگرامز کسی صورت معطل نہیں کئے جا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 863462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش