0
Monday 18 May 2020 22:59

سندھ حکومت کا 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت کا 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، اس سے قبل حکومت سندھ نے 11 مئی کو مختلف سرکاری محکموں کے 9 دفاتر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ سندھ حکومت کے تحت جن محکموں کے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں کالج ایجوکیشن، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹورازم، ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ ود ڈس ایبیلٹیز، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، ہیومین سیٹلمنٹ اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاﺅسنگ ڈپارٹمنٹ، انٹرپراونشل کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، مائینز اینڈ منرل، پاپولیشن، اسکول ایجوکیشن اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ حکومت سندھ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کم سے کم اور صرف ضروری اسٹاف کو بلوایا جا سکے گا، دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے دفاتر 19 مئی سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش