0
Monday 18 May 2020 23:47

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہری شدید زخمی

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، شہری شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث ایک شہری شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے ججوٹ گاؤں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی شفا خانے پہنچادیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 863479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش