0
Monday 18 May 2020 23:47

سندھ، آئسولیشن وارڈ میں منتقل کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سندھ، آئسولیشن وارڈ میں منتقل کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیے گئے کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آئسولیشن وارڈ میں داخل مریضوں کو ڈسچارج کرنے کیلئے محکمہ صحت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دن تک علامات ظاہر نہ ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کر دیا جائے۔ ایڈوائزری میں علامات ظاہر نہ ہونے والے مریضوں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنی قرار دیا گیا ہے، ایڈوائزری کے مطابق ایسے مریضوں کو صحتیاب قرار دینے کیلئے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جن مریضوں میں 3 دن تک علامات ظاہر نہیں ہوتی، انہیں ڈسچارج کر دیا جائے، کینسر اور اسٹیرائیڈز لینے والے مریضوں کیلئے دو بار ٹیسٹ منفی آنا لازم ہے، ڈاکٹرز اور وہ افراد جو جیل یا ہوٹل وغیرہ میں رہتے ہیں، ان کیلئے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 6 مئی کو محکمہ صحت سندھ نے کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریض کو زبردستی اسپتال یا آئیسولیشن سینٹر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ایڈوائزری کے مطابق اس طرح کے اقدامات مریض اور اہلخانہ کیلئے تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں، اسپتال یا آئیسولیشن سینٹر جانا مریض کی صوابدید پر ہوگا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ مریض پر بھی لازم ہے کہ وہ ایس او پیز پر ہر صورت میں عمل کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں محکمہ صحت سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔
خبر کا کوڈ : 863480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش