0
Tuesday 19 May 2020 01:01

افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی

افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کا حملہ، 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افغان انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں واقع ملک کی خفیہ ایجنسی ’’ نیشنل ڈائڑکٹوریٹ آف سیکیورٹی‘‘ کے دفتر پر زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد افراتفری مچ گئی، دھماکا ایک کار میں ہوا جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ دھماکے میں 7 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے کے بعد اںٹیلی جنس ادارے کے دفتر کا فوجی اہلکاروں نے گھیراؤ کر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے گزشتہ روز ہی قائم ہونے والے صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبد اللہ عبداللہ کے حکومتی اتحاد سے طالبان اسیروں کی امریکی معاہدے کے تحت فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ رواں برس 29 فروری کو طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے میں 5 ہزار طالبان اسیروں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا تاہم اب تک صرف 700 سے زائد اسیر طالبان رہا ہوئے ہیں جس پر طالبان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 863489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش