0
Tuesday 19 May 2020 01:37

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن 16 اموات، تعداد 334 ہوگئی

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن 16 اموات، تعداد 334 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 16 اموات واقع ہوگئیں، جس کے بعد کے پی کے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 334 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن 16 اموات ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 334 ہوگئی، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزید 169 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 6 ہزار 230 ہوگئی، پشاور میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 12 افراد انتقال کرگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے اب تک 199 افراد جان سے گئے، پشاور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 412 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ 1 ہزار 944 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جب کہ اموات کی تعداد خیبر پختونخوا میں زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان 2 ہزار 692، آزاد کشمیر 112 اور گلگت بلتستان 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا میں ہوئی تھی۔ اب تک ملک میں 903 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 863498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش