QR CodeQR Code

ٹرانسپورٹرز کا جنوبی پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان

19 May 2020 02:13

وائس چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن طارق گجر کا کہنا ہے کہ دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھایا تو خرچہ کہاں سے پورا کرینگے، سینٹائزر، ٹشو پیپر اور دیگر اشیاء اپنی جیب سے خرید کر دینگے، اگر دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانا ہے تو ہمیں کرایہ ڈبل لینے دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹرانسپورٹرز نے جنوبی پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کیا ہے، وائس چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن طارق گجر کا کہنا ہے کہ دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھایا تو خرچہ کہاں سے پورا کریں گے، سینٹائزر، ٹشو پیپر اور دیگر اشیاء اپنی جیب سے خرید کر دیں گے، اگر دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانا ہے تو ہمیں کرایہ ڈبل لینے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے، کل جنوبی پنجاب سے ایک بھی گاڑی نہیں چلے گی، طارق گجر نے کہا کہ ہم نے حکومت کی باتیں مانی، اب حکومت بھی ہمارے مطالبات مانے۔


خبر کا کوڈ: 863499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863499/ٹرانسپورٹرز-کا-جنوبی-پنجاب-بھر-میں-پبلک-ٹرانسپورٹ-نہ-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org