QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہے، اسد مجید

19 May 2020 10:44

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے متعلق بی جے پی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے ذریعے مسلم اقلیت کو مورد الزام ٹھہرانے کی مذموم کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہے، کورونا وبا نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ بے گناہ کشمیری گزشتہ 9 ماہ سے لاک ڈاؤن کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مودی سرکار نے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے متعلق بی جے پی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے ذریعے مسلم اقلیت کو مورد الزام ٹھہرانے کی مذموم کوشش کی۔ مودی سرکار Hindutva کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں تمام اقلیتیں اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں، مودی سرکار کی غیر ذمے دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 863545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863545/مقبوضہ-کشمیر-ڈبل-لاک-ڈاو-ن-کا-شکار-ہے-اسد-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org