0
Tuesday 19 May 2020 11:08

مقبوضہ کشمیر، مسلمانوں کے کاروبار اور گھر مسمار کرنے کا سلسلہ تیز

مقبوضہ کشمیر، مسلمانوں کے کاروبار اور گھر مسمار کرنے کا سلسلہ تیز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی کشمیر کے تمام مسلم اکثریتی علاقوں میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے نئی طرز کی سفاکانہ کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے مسلمان کشمیریوں کی دکانوں اور مکانات کو مسمار کرنے کا وحشیانہ سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم اکثریتی علاقوں پلوامہ، اسلام آباد، سری نگر، کپواڑہ، بارہ مولہ، بانڈی پور، گاندر بال، بڈگام، شوپیاں، کولگام، رمبان، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے ملکیتی شاپنگ کمپلیکس، دکانیں اور مکانات کو زمین بوس کرنے کی نئی مہم شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ کے قصبے پامپور میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے کھریو پامپور روڈ پر تل باغ کے پورے علاقہ میں مسلمانوں کی دکانیں اور گھر گرا دیئے، جس کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سیکورٹی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف مظاہرہ کیا تو بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
خبر کا کوڈ : 863551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش