0
Tuesday 19 May 2020 15:22

کل 20 مئی سے ملک بھر میں جزوی ٹرین سروس بحال ہو جائیگی

کل 20 مئی سے ملک بھر میں جزوی ٹرین سروس بحال ہو جائیگی
اسلام ٹائمز۔ کل 20 مئی سے ملک بھر میں جزوی ٹرین سروس بحال ہو جائے گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی حفاظت کیلئے تھرمل سکینر، سینیٹائزر ٹنل نصب کر دئیے گئے ہیں۔ کُل 30 میں سے 22 ٹرینیں لاہور سٹیشن سے آپریٹ کی جائیں گی۔ مسافروں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ مسافروں کو آن لائن بکنگ سے ٹکٹ ملیں گے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے عامر نثار کا کہنا تھا کہ مسافر ٹرینیں کل  سے شروع ہو جائیں گی اور  پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

کل پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوگی اور  دوسری ٹرین ریل کار راولپنڈی سے لاہور کل صبح 7 بجے چلے گی جبکہ تیسری ٹرین ریل کار کل صبح ساڑھے7 بجے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔ ٹرین سروس کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، مسافر ایک گھنٹہ پہلے سٹیشن پہنچیں اور  کسی مسافر کے عزیز کو سٹیشن کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے اور 40 فیصد نشستیں خالی ہوں گی۔ مسافر ماسک پہن کر آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹائیزر ریلوے فراہم کرے گا جبکہ کورونا حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر مسافر کو 500 روپےجرمانہ ہوگا اور دوسری بار خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، مسافر تیسری بار خلاف ورزی کرے تو اسے ٹرین سے اتار دیا جائے گا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی اور ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 863602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش