QR CodeQR Code

قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، زہراء نقوی

19 May 2020 20:59

یوم القدس کے حوالے سے اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو نرغہ اعداء سے چھڑوانے کی تحریک ہر سال پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کیجانب سے کشمیر کے نہتی عوام پر عرصہ دراز سے انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، لیکن پوری دنیا ان اہم ترین ایشوز پر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، مظلومین فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنا اور غاصب اسرائیل و امریکہ کیخلاف برسر پیکار رہنا ہمارا فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدس کی آزادی میں ہی مسلمین جہاں کی بقاء اور استحکام مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو نرغہ اعداء سے چھڑوانے کی تحریک ہر سال پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے نہتی عوام پر عرصہ دراز سے انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، لیکن پوری دنیا ان اہم ترین ایشوز پر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی مسلمانوں کا اہم مسئلہ ہے، لیکن بہت سے اسلامی ممالک نے ان مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ہاتھ مضبوط کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہادی و پیشوا مولا علی علیہ السلام نے ہمیں ہر ظالم کیخلاف، چاہے وہ مسلمان ہو اور مظلوم کی حمایت میں، چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، آواز بلند کرنے کا حکم دیا ہے، لہذا ہم اپنی آخری سانس تک مظلومین و مستضعفین کی حمایت اور آزادی قبلہ اول کی جدوجہد کو ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 863639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863639/قبلہ-اول-کی-ا-زادی-کیلئے-جدوجہد-کرنا-ہر-مسلمان-پر-فرض-ہے-زہراء-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org