QR CodeQR Code

عالمی یوم فلسطین

صرف فلسطینی ہی فلسطین کے مستقبل کے بارے میں رائے دینے کا حق رکھتے ہیں، ایران

19 May 2020 22:19

ایرانی وزارت خارجہ کیطرف سے عالمی یوم فلسطین (جمعۃ الوداع) کے حوالے سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل میں 7 دہائیوں سے مسلسل ناکامی کا شکار ہے کیونکہ اس کیلئے پیش کئے جانیوالے حل موجودہ حقیقت اور مسئلۂ فلسطین کی تاریخ کیساتھ سازگار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے عالمی یوم فلسطین (جمعۃ الوداع) کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف فلسطینی باشندے ہی فلسطین کے مستقبل کے بارے میں رائے دینے کا حق رکھتے ہیں چاہے وہ مسلمان، عیسائی یا یہودی ہی کیوں نہ ہوں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل میں 7 دہائیوں سے مسلسل ناکامی کا شکار ہے کیونکہ اس کے لئے پیش کئے جانے والے حل موجودہ حقیقت اور مسئلۂ فلسطین کی تاریخ کے ساتھ سازگار نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ صرف اور صرف فلسطینی باشندے ہی فلسطین کے بارے میں حق رائے دہی رکھتے ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب کے پیرو ہوں۔


خبر کا کوڈ: 863648

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863648/صرف-فلسطینی-ہی-فلسطین-کے-مستقبل-بارے-میں-رائے-دینے-کا-حق-رکھتے-ہیں-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org