1
Tuesday 19 May 2020 22:19
عالمی یوم فلسطین

صرف فلسطینی ہی فلسطین کے مستقبل کے بارے میں رائے دینے کا حق رکھتے ہیں، ایران

صرف فلسطینی ہی فلسطین کے مستقبل کے بارے میں رائے دینے کا حق رکھتے ہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے عالمی یوم فلسطین (جمعۃ الوداع) کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف فلسطینی باشندے ہی فلسطین کے مستقبل کے بارے میں رائے دینے کا حق رکھتے ہیں چاہے وہ مسلمان، عیسائی یا یہودی ہی کیوں نہ ہوں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل میں 7 دہائیوں سے مسلسل ناکامی کا شکار ہے کیونکہ اس کے لئے پیش کئے جانے والے حل موجودہ حقیقت اور مسئلۂ فلسطین کی تاریخ کے ساتھ سازگار نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف یہ ہے کہ صرف اور صرف فلسطینی باشندے ہی فلسطین کے بارے میں حق رائے دہی رکھتے ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب کے پیرو ہوں۔
خبر کا کوڈ : 863648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش