QR CodeQR Code

یو اے ای میں پھنسے مزید 213 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

19 May 2020 23:05

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو خصوصی انتظامات کے تحت نادرن بائی پاس پر واقع لیبر کیمپ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے مزید 213 پاکستانی شہری اتحاد ایئرویز کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے۔ وطن واپس لوٹنے والے مسافر دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ سمیت مختلف علاقوں میں کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے، جنہیں ابو ظہبی ایئرپورٹ سے اتحاد ایئرویز کی پرواز ای وائی 221 سے وطن واپس بھیجا گیا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو خصوصی انتظامات کے تحت نادرن بائی پاس پر واقع لیبر کیمپ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قرنطینہ سینٹر پر ان مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور رپورٹ آنے تک انہیں آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 863660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863660/یو-اے-میں-پھنسے-مزید-213-پاکستانی-کراچی-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org