0
Tuesday 19 May 2020 23:18

یوم علیؑ پر شیعہ مسلمانوں نے اپنے اتحاد کے باعث اہلسنت و تاجر برادری کیلئے بھی راستہ ہموار کیا، حافظ حسین احمد

یوم علیؑ پر شیعہ مسلمانوں نے اپنے اتحاد کے باعث اہلسنت و تاجر برادری کیلئے بھی راستہ ہموار کیا، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اور دینی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کی گردن کا سریا تو یوم سیدنا حضرت علیؑ کے موقع پر نہ صرف نکال باہر کیا گیا، بلکہ اہل تشیع مسلمانوں نے اپنے اتحاد و یکجہتی کے باعث اہلسنت اور تاجر برادری کیلئے بھی راستہ ہموار کیا، جبکہ حکومت سے مذاکرات کرنے والے مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمٰن، قاری محمد حنیف جالندھری اور دیگر اکابرین تعاون میں سنجیدہ اور مخلص تھے، مگر طے شدہ امور کے حوالے سے سندھ حکومت نے ان کے ساتھ بھرپور ”ہاتھ“ کیا۔

اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ اب تو سپریم کورٹ کے فیصلہ نے بظاہر وفاق اور خصوصاً سندھ کے مطلق العنان حکمرانوں کی گردن جھکا دی ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر پارٹی قیادت نے پیغام جاری کیا ہے کہ عوام شب قدر، جمعۃ الوداع اور نماز عیدالفطر کے مواقع پر بھرپور شرکت کریں اور اس ضمن میں کسی پابندی کو خاطر میں نہ لائیں۔
خبر کا کوڈ : 863668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش