QR CodeQR Code

مزید قبضے کی صورت میں اسرائیل۔اردن امن معاہدہ ختم ہو جائیگا، اسرائیلی اخبار

19 May 2020 23:41

اسرائیلی اخبار ہاآرتز نے لکھا ہے کہ اردنی عوام کیطرف سے بادشاہ پر پڑنے والے شدید دباؤ کے باعث عین ممکن ہے کہ اسرائیل کیطرف سے مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں شامل کئے جانیکا اقدام اردن کیساتھ اسکے امن معاہدے کے خاتمے کا سبب بن جائے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی ایک معروف اخبار ہاآرتز نے نئی فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں ضم کئے جانے کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ قبضے کی اس نئی کارروائی کے نتیجے میں اردن کے ساتھ قائم اسرائیل کا امن معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ اسرائیلی اخبار نے صیہونی فوجی تجزیہ نگار "آموس ہرئیل" کے زبانی لکھا ہے کہ اس حوالے سے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کا حالیہ بیان فلسطینی اراضی کے اسرائیل کے ساتھ الحاق پر اردن کی تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران اردن کی طرف سے تل ابیب کے بارے میں تفصیلی اور شدید بیانات دیئے گئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتز نے لکھا کہ اردنی عوام کی طرف سے بادشاہ پر پڑنے والے شدید دباؤ کے باعث عین ممکن ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مزید فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں شامل کئے جانے کا اقدام اردن کے ساتھ اس کے امن معاہدے کے خاتمے کا سبب بن جائے۔ واضح رہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے جرمن مجلے اشپیگل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی تھی کہ صیہونی رژیم کی طرف سے مغربی کنارے کی مزید اراضی کو اسرائیل میں ضم کئے جانے کا اقدام اسرائیل و اردن کے درمیان "بڑی لڑائی" کا سبب بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 863676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863676/مزید-قبضے-کی-صورت-میں-اسرائیل-اردن-امن-معاہدہ-ختم-ہو-جائیگا-اسرائیلی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org