QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

20 May 2020 00:20

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ازخود نوٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اور ممبر بجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 863685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863685/سپریم-کورٹ-کے-کورونا-سے-متعلق-فیصلوں-پر-عملدرآمد-یقینی-بنائیں-گے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org