0
Wednesday 20 May 2020 00:23

القدس میں امریکی سفارتخانہ قائم کرنا امت مسلمہ کیخلاف بہت بڑی سازش ہے، مہران اسکندریان

القدس میں امریکی سفارتخانہ قائم کرنا امت مسلمہ کیخلاف بہت بڑی سازش ہے، مہران اسکندریان
اسلام ٹائمز۔ مہران اسکندریان ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو یہودی و امریکی سامراج کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی سمیت تمام اسلامی دنیا کو صرف قراردادیں پاس کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں بین الاقوامی یوم القدس کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس دن کے حوالے سے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) نے رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر قرار دیا اور آج یہ دن تمام اسلامی ممالک میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے قبلہ اول کی یہودیوں سے مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی ہر محاذ پر مدد جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلہ کو اسلام کا بنیادی اور اہم مسئلہ جانا ہے، کیونکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ہمارے پیامبر (ص) مسجد اقصیٰ سے معراج پر گئے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ اسرائیلی غاصب رجیم کے مظلوم فلسطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اگر فلسطین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اسلامی دنیا کے بحرانوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ پوری امت مسلمہ کو اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آپس کے فروعی اختلافات کو بھلا کر اسرائیل کے سامنے ڈٹ جانا چاہیئے، تاکہ اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی حقیقی شکل میں مدد کر سکے، قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر قبضہ کے تمام اخلاقی جواز کھو بیٹھا ہے، اس کو ہر حال میں اسے آزاد کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 863687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش