0
Wednesday 20 May 2020 09:01

روس، بھارت، برازیل سمیت کئی ممالک میں کورونا متاثرین میں اضافہ

روس، بھارت، برازیل سمیت کئی ممالک میں کورونا متاثرین میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ روس، بھارت اور برازیل سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پر طبی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور میکسیکو سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی، جبکہ روس اور برازیل بھی متاثرین کے لحاظ سے سب سے زیادہ کیسز والے امریکا کے پیچھے ہی کھڑے ہیں۔ روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں بھی روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں متاثرین میں اس وقت اضافہ ہوا جب لاک ڈاؤن کے باعث ملازمتوں سے محروم افراد اپنے علاقوں میں واپس گئے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کیسز میں اضافے اس وقت رپورٹ ہو رہے ہیں جب ایشیا، یورپ اور امریکا جیسے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے سامنے آ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 863727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش