QR CodeQR Code

مساجد بند کرکے عبادت اور رجوع الی اللہ کے مواقع کو محدود کیا گیا، امیر العظیم

20 May 2020 09:43

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر مساجد و مدارس اور درگاہوں پر پابندیاں ختم کرے تاکہ لوگ ایس او پیز کے مطابق ستائیس رمضان کو تکمیل قرآن کے اجتماعات و جمعۃ الوداع اور نماز عید مساجد میں ادا کر سکیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تمام عدالتوں کو بھی کھلنا چاہیے اور حالیہ عرصہ کی عدالتی بندش کا مداوا کرنے کیلئے اس سال گرمیوں کی عدالتی تعطیلات ختم کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ، کاروبار اور بازار کھلنے کے بعد حکومت فوری طور پر مساجد و مدارس اور درگاہوں پر پابندیاں ختم کرے تاکہ لوگ ایس او پیز کے مطابق ستائیس رمضان کو تکمیل قرآن کے اجتماعات و جمعۃ الوداع اور نماز عید مساجد میں ادا کر سکیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تمام عدالتوں کو بھی کھلنا چاہیے اور حالیہ عرصہ کی عدالتی بندش کا مداوا کرنے کیلئے اس سال گرمیوں کی عدالتی تعطیلات ختم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام بیوگان اور یتیم بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد بھی موجود تھے۔

امیر العظیم نے کہا کہ کرونا سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل ہونے کے باوجود جمعہ کی نمازوں پر پابندی اور لوگوں کو مساجد میں نماز تراویح اور دوسری نمازوں کی ادائیگی سے روکنا سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مصیبت اور پریشانی سے بچاؤ کیلئے رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار ہی مومن کی اصل متاع ہے، مگر حکومت نے مساجد و مدارس کو بند کرکے عبادت اور رجوع الی اللہ کے مواقع کو محدود کیا اور اس متاع کو چھیننے کی کوشش کی۔


خبر کا کوڈ: 863734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863734/مساجد-بند-کرکے-عبادت-اور-رجوع-الی-اللہ-کے-مواقع-کو-محدود-کیا-گیا-امیر-العظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org