0
Wednesday 20 May 2020 21:12

لاہور میں عید الفطر پر دہشتگردی کا خدشہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں عید الفطر پر دہشتگردی کا خدشہ، سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عید الفطر پر دہشتگردی کا خدشہ، سکیورٹی اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جمعۃ الوداع، شب قدر، یوم القدس اور عیدالفطر کے موقع پر کورونا ایس او پیز اور سکیورٹی انتظامات سمیت حساس اداروں کو دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کی موصولہ اطلاعات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ جب تک نئے ایس او پیز نہیں آتے اس وقت تک مارکیٹس اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز بالخصوص مقررہ اوقات کی سخت پابندی کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے بالخصوص چاند رات کو پبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں سٹریٹ کرائم پر کڑی نظر رکھی جائے اور قانون نافذ کرنے والے تمام وفاقی و صوبائی ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کر ممکنہ تخریبی کارروائیاں ناکام بنائیں۔ انہوں نے راولپنڈی انتظامیہ کو تاکید کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران مری جانیوالے سیاحوں پر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ وزیر محنت نے تجویز دی کہ عید اور دیگر اجتماعات میں ہر نمازی کو ایس او پیز بالخصوص ماسک کی پابندی کیلئے مساجد کے اماموں اور کیبل ٹی وی کے ذریعے باربار آگاہی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 863736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش