0
Wednesday 20 May 2020 10:27

حکومت کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

حکومت کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ حکومت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام سفری پابندی کی فہرست میں درج کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ فرار نہ ہو سکیں اور اپنے خلاف نئے بنائے گئے کرپشن کیسز کا سامنا کریں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ یہ زیر غور ہے اور شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر ایک ٹی وی ٹاک شو میں نیا آئیڈیا لے کر آئے کہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیے لیکن انہوں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے ثبوت پر بات نہیں کی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نئے انتخابات کا تنازع کھڑا کر کے اپنی بدعنوانی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن اپوزیشن لیڈر نئے انتخابات کی بات کر رہے ہیں کیا ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ نئے انتخابات کا مطالبہ کر سکیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور ان کے خاندان نے کک بیکس اور کرپشن کا پیسہ حاسل کرنے کے لیے 10 فرنٹ کمپنیاں بنائیں۔ ان مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے کچھ قریبی ساتھی جو ان کی کمپنیوں کے ملازمین تھے زیرحراست ہیں اور انہوں نے شہباز شریف کے غیرقانونی بزنسز کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آٹا چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کا نام ای سی میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 863742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش