QR CodeQR Code

سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو قید یا جرمانے سے بدلنے کا فیصلہ

20 May 2020 13:34

عرب خبررساں ادارے کے مطابق وزیر انصاف ولید السمعانی نے سرکلر جاری کیا جس میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے لگانے کی سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینا ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارتِ انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اب کوڑوں کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر انصاف ولید السمعانی نے گزشتہ روز  تمام عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے لگانے کی سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینا ہوں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے اپریل میں ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے تحت کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے عدالتِ عظمیٰ کے جنرل کمیشن نے عدالتوں کے لیے رہنما اصولوں پر مبنی ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔ سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنے کی سزا دی جاتی تھی جب کہ دیگر جسمانی سزا، جس میں چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے، سزائے موت یا قتل اور دہشت گردی کے جرم میں سر قلم کرنے کی سزائیں ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 863783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863783/سعودی-عرب-میں-کوڑے-مارنے-کی-سزا-کو-قید-یا-جرمانے-سے-بدلنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org