QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے مزارات کھولنے پر غور شروع کر دیا

20 May 2020 13:31

وزیر اوقاف کہتے ہیں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تو مزارات کو بھی مخصوص اوقات کیلئے کھولا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کا انتظار ہے۔ حکومت نے جمعۃ الوداع اور نمازعیدالفطر کے اجتماعات کی اجازت بھی دے دی ہے اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزارات بند کئے گئے تھے اب جبکہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تو مزارات کو بھی مخصوص اوقات کیلئے کھولا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کا انتظار ہے۔ حکومت نے جمعۃ الوداع اور نمازعیدالفطر کے اجتماعات کی اجازت بھی دے دی ہے اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ اجتماعات مساجد کے اندر منعقد کرنے کی بجائے صحن اور گراؤنڈ میں منعقد ہوں۔


خبر کا کوڈ: 863795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863795/پنجاب-حکومت-نے-مزارات-کھولنے-پر-غور-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org