0
Wednesday 20 May 2020 13:41

لاہور، 54 روز بعد پنجاب اسمبلی نے مکمل سٹاف کیساتھ کام شروع کر دیا

لاہور، 54 روز بعد پنجاب اسمبلی نے مکمل سٹاف کیساتھ کام شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا کا خوف ختم، پنجاب اسمبلی کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں، 54 روز بعد پنجاب اسمبلی نے مکمل سٹاف کے ساتھ کام شروع کر دیا۔ پنجاب اسمبلی میں بھی کورونا کا خوف ختم کرتے ہوئے 54 روز بعد مکمل سٹاف کیساتھ کام شروع کر دیا ہے۔ سپیکر چیمبر، اپوزیشن چیمبر میں مکمل سٹاف نے کام شروع کر دیا۔ لاء ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھی ملازمین کورونا ایس او پیز کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ملازمین کو ماسک لگا کر کام کرنے کی واضح ہدایات کی گئی ہیں۔ ملازمین کو ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے اور سماجی رابطے میں فاصلہ برقرار کھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسمبلی کے داخلی راستوں پر سینٹی ٹائزر بھی نصب کئے گئے ہیں، کورونا بحران کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا سٹاف محدود کیا گیا تھا جبکہ کورونا بحران ہی میں اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس بھی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 863802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش