0
Wednesday 20 May 2020 15:55

وبائی بیماری کے بیچ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پی چدمبرم

وبائی بیماری کے بیچ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ وبائی بیماری کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ چونکہ بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع ہوا تاہم کشمیری عوام پہلے سے ہی خوفناک لاک ڈاؤن میں تھے۔ سینئر کانگریسی رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ کم از کم اب بھارت کے لوگ یہ سمجھ لیں گے کہ کشمیری عوام کو کن ناانصافیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد ابھی تک جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی نظربندی مسلسل برقرار ہے۔

پی چدمبرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی کے سینئر ساتھی ہیں جو ابھی بھی نظربند ہیں اور وہ ہر انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین نہیں کرسکتا ہوں کہ قریب 10 ماہ تک عدالتیں شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست سے مسلسل نظربند پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت نظربند کرنے پر اب 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 863828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش