QR CodeQR Code

کے پی کے، کورونا صورتحال کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

20 May 2020 16:48

صوبائی حکومت کیجانب سے جاری کردہ سرکلر کے متن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے ملازمین جو 19 مارچ سے مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انکی فہرستیں مرتب کی جائیں، وباء کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کی منظوری دیدی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران ڈیوٹی دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں ان سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے گا جنہوں نے کورونا کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی اور بدستور وہ اپنی ڈیوٹی کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے متن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے ملازمین جو 19 مارچ سے مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کی فہرستیں مرتب کی جائیں، وباء کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو اعزازیہ کی منظوری دیدی گئی۔ خیال رہے کہ عالمگیر وباء کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر بہت سے سرکاری شعبے ایسے ہیں جو اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں پولیس، شعبہ ٹریفک، شعبہ صحت سیمت دیگر سرکاری ادارے بھی شامل ہیں، جبکہ ڈیوٹی کے دوران کئی ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 863845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863845/کے-پی-کورونا-صورتحال-دوران-ڈیوٹی-دینے-والے-سرکاری-ملازمین-کیلئے-خوشخبری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org