QR CodeQR Code

عالمی یوم فلسطین

صیہونی سازشوں کے مقابلے میں "مزاحمت" ہی واحد کامیاب حکمت عملی ہے، سعید خرازی

20 May 2020 19:13

کرغستان میں ایرانی سفیر نے عالمی یوم فلسطین کے حوالے سے کرغستان کی انجمن مطالعات و دفاع فلسطین کے سربراہ نورکامل مادعلیوف کیساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی سازشوں کے مقابلے میں واحد کامیاب حکمت عملی مزاحمت جبکہ مسئلۂ فلسطین کے حل کا واحد عادلانہ رَستہ تمام کے تمام مسلمان، عیسائی و یہودی فلسطینی باشندوں پر مشتمل ریفرنڈم کا انعقاد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرغستان میں ایرانی سفیر سعید خرازی نے عالمی یوم فلسطین کے حوالے سے کرغستان کی انجمن مطالعات و دفاع فلسطین کے سربراہ نورکامل مادعلیوف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی ہے۔ ایرانی سفیر نے اپنی گفتگو کے دوران فلسطینی دفاع کی خاطر فعال کرغستانی مسلمانوں کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو میں سعید خرازی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کرغستان میں اس انجمن کا وجود اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلۂ فلسطین کے عادلانہ حل کی ضرورت کا احساس نہ صرف پوری دنیا کے آزاد انسانوں کے ذہنوں میں موجود ہے بلکہ سالہا سال سے فلسطینیوں کے خلاف روا رکھے جانے والے ظلم و ستم کے بعد اب ایک عالمگیر مطالبے میں بدل چکا ہے۔

کرغستان میں ایرانی سفیر سعید خرازی نے کرغستان کی انجمن مطالعات و دفاع فلسطین کے سربراہ نورکامل علیوف کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کے خلاف جدید ترین سازش "صدی کی ڈیل" نامی گھناؤنا منصوبہ ہے جس کو "صدی کی خیانت" کا نام دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے عالمی دشمن اپنی اس نئی سازش کے ذریعے فلسطین کے مزید ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے اپنی گفتگو کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی سازشوں کے مقابلے میں واحد کامیاب حکمت عملی مزاحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلۂ فلسطین کے حل کا واحد عادلانہ رستہ بھی تمام کے تمام مسلمان، عیسائی و یہودی فلسطینی باشندوں پر مشتمل ریفرنڈم کا انعقاد ہے۔


خبر کا کوڈ: 863866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863866/صیہونی-سازشوں-کے-مقابلے-میں-مزاحمت-ہی-واحد-کامیاب-حکمت-عملی-ہے-سعید-خرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org