QR CodeQR Code

بلوچستان میں دہشتگردی ملک دشمنوں کی کارروائی ہے، علامہ نیاز نقوی

20 May 2020 21:37

ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، بیرونی سازشیں ناکام اور دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان بھی ہندوستان کی حمایت کی بجائے، اپنے ہمسایہ اسلامی ملک پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کرے اور بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے بلوچستان میں چھ فوجی جوانوں اور ایک سویلین کی دو مختلف واقعات میں شہادت پر افسوس کا اظہار اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔ ایک عرصے سے بھارت بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کی سرپرستی کر رہا ہے لیکن دشمن آگاہ رہے، قوم متحد ہے۔ ملک دشمن عناصر قومی اختلاف پیدا کرنا چاہتے تھے، مگر بری طرح ناکام ہوئے اور قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، بیرونی سازشیں ناکام اور دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان بھی ہندوستان کی حمایت کی بجائے، اپنے ہمسایہ اسلامی ملک پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کرے اور بھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات میں بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں، کیونکہ سی پیک جیسے منصوبوں سے مایوس بھارت ایک عرصے سے علیحدگی پسند اور فرقہ پرست دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی اور ملکی استحکام کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 863886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863886/بلوچستان-میں-دہشتگردی-ملک-دشمنوں-کی-کارروائی-ہے-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org