0
Wednesday 20 May 2020 22:46

قوم بلند و بانگ دعوے کرکے حکومت بنانے والوں کی نااہلی سے مایوس ہوچکی ہے، مصطفیٰ کمال

قوم بلند و بانگ دعوے کرکے حکومت بنانے والوں کی نااہلی سے مایوس ہوچکی ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قوم بلند و بانگ دعوے کرکے حکومت بنانے والوں کی نااہلی سے مایوس ہوچکی ہے، قوم نے دیکھ لیا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں وہ پی ایس پی جس کے پاس آج ایک کونسلر تک نہیں ہے وہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے، لیکن وزرا اور گورنروں کی سیاسی جماعتیں کہیں نظر نہیں آرہیں، عوام اعتراف کررہی ہے کہ مسئلہ کبھی بھی اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے، پی ایس پی نے لسانیت کے بت کو توڑ کر بھائی کو بھائی سے ملایا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج عوام جوق در جوق پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم، وزرا، گورنر اور مئیر کی سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پی ایس پی کی تنظیم کراچی سے کشمیر تک منظم و فعال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے جبل پور کمیونٹی کے وفد کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بیشتر عوامی مسائل اٹھارویں ترمیم میں مزید ترمیم کرکے حل کئے جاسکتے ہیں جس میں پی ایف سی ایوارڈ کا اجرا شامل ہے تاکہ اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل ہوں، موجودہ صورتحال میں وسائل صوبوں میں وزیراعلی کے پاس محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر علما رابطہ کمیٹی کے صدر اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رکن انجینئر نبیل ناصر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 863897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش