1
Wednesday 20 May 2020 22:56
عالمی یوم فلسطین

خطے سے امریکی انخلاء فلسطینی آزادی کا پہلا قدم ہے، احسان عطایا

خطے سے امریکی انخلاء فلسطینی آزادی کا پہلا قدم ہے، احسان عطایا
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فی فلسطین کے نمائندے احسان عطایا نے امام خمینیؒ کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز (جمعۃ الوداع) کو عالمی یوم فلسطین کے طور پر منائے جانے کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع فلسطین کے ساتھ مخصوص ہے جو امتِ مسلمہ کی توجہ کو فلسطینی آزادی کی طرف موڑنے میں بھی مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم فلسطین ایرانی قوم اور اس کے دوراندیش رہبر کی طرف سے اسلامی اقدار کی پابندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے ایران کے اندر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی فلسطینی حمایت کا پرچم لہرایا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے رہبر کا عقیدہ ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جڑیں اکھاڑ پھینکے بغیر خطے میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا۔

لبنان میں جہاد اسلامی فی فلسطین کے نمائندے احسان عطایا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینیؒ کا سارا ھم و غم فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت تھا جبکہ عائد ہونے والی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پابندیوں کے باوجود ایران نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت میں ذرہ برابر کنجوسی سے کام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران کی سپاہ پاسداران کی طرف سے اسلامی مزاحمتی محاذ کو مادی، فوجی اور فنی، ہر قسم کی امداد حاصل ہے جس کے باعث فلسطینی مزاحمتی محاذ بھی ہر میدان میں دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے جو غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں انتہائی اہم ہے۔

احسان عطایا نے کہا کہ خطے میں سے امریکی افواج کا انخلاء فلسطینی آزادی کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہی ہے جو غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی عمر میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ امریکی۔صیہونی پروجیکٹ کی شکست بہت نزدیک اور اسلامی مزاحمتی محاذ کی کامیابی حتمی ہے۔ احسان عطایا نے کہا کہ غزہ کے اندر صیہونی دشمن کے ساتھ مقابلے میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی کامیاب کارروائیاں اس بات کا ایک بڑا ثبوت ہیں کہ اسرائیلی پروجیکٹ اب اپنے خاتمے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 863899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش