0
Wednesday 20 May 2020 23:16

نوشہرہ، جے یو آئی کے رہنماء حافظ محمد نظیر قاتلانہ حملہ میں بچ گئے

نوشہرہ، جے یو آئی کے رہنماء حافظ محمد نظیر قاتلانہ حملہ میں بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ مین جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء حافظ محمد نظیر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقہ پیرپیائی کے مقام پر جی ٹی روڈ پر جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما حافظ محمد نظیر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑی کو نشانہ بناکر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ سے خافظ نظیر اور گاڑی میں سوار ان کے اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ سے گولیاں انکی گاڑی کو لگیں۔ واقعہ کے بعد اضاخیل تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 863901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش