QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، کامران بنگش

21 May 2020 00:43

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سو فیصد کام مکمل ہوچکا، لیکن بی آر ٹی کے معاملے سے سرپرائز دینگے، اسکے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سو فیصد کام مکمل ہوچکا، لیکن بی آر ٹی کے معاملے سے سرپرائز دیں گے، بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں، منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا، وہی حتمی ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ہم پر صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض تھا، ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، ملنے والی پی پی ای کٹس فوری طور پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو فراہم کرینگے، کورونا کیخلاف جنگ لڑنے میں پی پی ای کٹس ہتھیار کا کام کرینگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے امداد دینے پر صوبے کے عوام کی طرف سے شکرگزار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 863902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863902/خیبر-پختونخوا-میں-کرونا-وائرس-سے-ہلاکتوں-کی-شرح-سب-زیادہ-ہے-کامران-بنگش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org