0
Wednesday 20 May 2020 23:01

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، آفتاب صدیقی اور اشرف قریشی شامل تھے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے اسپتالوں کو حفاظتی لباس فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ سے کہا کہ وہ PPE، سرجیکل ماسک، فیس شیٹ، سینیٹائزر ہسپتالوں کو پہنچائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایک کنٹینر میں موجود یہ طبی سازوسامان چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ،شکار پور اور گھوٹکی کے اسپتالوں کو دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ڈاکٹر و طبی عملہ فرنٹ لائن سولجرز ہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حفاظت کے لئے وفاق کا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے، عوام کورونا وائرس سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کریں کیونکہ جب تک اس وباء کی ویکسین نہیں بن جاتی ہم نے بہت احتیاط کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ صوبہ کے ینگ ڈاکٹرز حفاظتی سامان کی عدم فراہمی پر احتجاج کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 863903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش