0
Wednesday 20 May 2020 23:09

عمران خان کا عالمی اقتصادی فورم کووِڈ ایکشن پلیٹ فارم سے آن لائن خطاب

عمران خان کا عالمی اقتصادی فورم کووِڈ ایکشن پلیٹ فارم سے آن لائن خطاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یورپ، امریکا اور چین کے مقابلے میں ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کا بھی سامنا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کووِڈ ایکشن پلیٹ فارم سے آن لائن خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں جس صورتحال کا ہمیں سامنا ہے وہ یورپ سے مختلف ہے، ہمیں لاک ڈاؤن کے دوران غریب طبقے کی بڑھتی مشکلات کو بھی دیکھنا ہے ، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ بے روزگار ہوا، ہم نے پاکستان میں دیہاڑی دار طبقے کیلئے کیش پروگرام شروع کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کیش پروگرام اس مسئلے کا قلیل المدتی حل ہے، پاکستان میں اب تک ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کو نقد امداد فراہم کرچکے، ہمیں کورونا کیسز میں اضافے کا سامنا ہے دوسری طرف غربت کو بھی دیکھنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلئے معیشت کو کھولنا ضروری ہے، 10 لاکھ رضا کار وں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کرکے انتظامیہ کے ساتھ اتاری گئی، آئندہ سالوں میں آنے والے چیلنجز کا سامنا پوری دنیا کو ہے، کورونا وبا کے خلاف مشترکہ عالمی رد عمل ہونا چاہیے۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں ایکسپورٹ کم ہوئیں، تیل کی قیمتیں کریش ہوئیں، کورونا کے باعث تمام دنیا کو چینلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال میں حالات کو متوازن رکھنے کیلئے پاکستان میں قومی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان جیسے ممالک عالمی قرضوں کی وجہ سے صحت پر زیادہ خرچ نہیں کرپارہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل نظام صحت کی طرف کرنے ہوں گے، کورونا ک خلاف متاثرہ ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان، بنگلا دیش، بھارت میں کورونا ترقی یافتہ ممالک کی طرح تیزی سے نہیں پھیلا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری مصر، نائیجیریا سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے بات ہوئی ،کورونا ک خلاف متاثرہ ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 863904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش