QR CodeQR Code

جے یو آئی فاٹا کی پاک افغان بارڈر پر ایف سی اور این ایل سی کے رویہ کی مذمت

20 May 2020 23:35

جمعیت علماء اسلام فاٹا کے ترجمان قاری جھاد شاہ آفریدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخت بیگ سے لیکر طورخم تک این ایل سی اور ایف سی نے کاروباری لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ این ایل سی اور ایف سی اپنی مانیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو روزانہ اربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام فاٹا کے ترجمان قاری جھاد شاہ آفریدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخت بیگ سے لیکر طورخم تک این ایل سی اور ایف سی نے کاروباری لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ایل سی اور ایف سی اپنی مانیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو روزانہ اربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو بازار ذخہ خیل میں غیر قانونی سمگلنگ عروج پر ہے کیونکہ اس کا فائدہ قومی خزانے کو نہیں بلکہ کچھ مخصوص جرنیلوں اور غیر سرکاری افراد کو پہنچتا ہے لیکن طورخم بارڈر پر جو لوگ کاروبار کررہے ہیں ان کیلئے مشکلات بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر این ایل سی طورخم اور ایف سی کا یہی رویہ جاری رہا تو ہم سینٹ اور قومی وصوبائی اسمبلیوں میں ان کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 863908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863908/جے-یو-ا-ئی-فاٹا-کی-پاک-افغان-بارڈر-پر-ایف-سی-اور-این-ایل-کے-رویہ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org