0
Wednesday 20 May 2020 23:21

صدر عارف علوی نے رس ملائی خریدنے کیلئے سماجی فاصلے کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا

صدر عارف علوی نے رس ملائی خریدنے کیلئے سماجی فاصلے کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن گزشتہ دنوں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ہوٹل پہنچیں جہاں سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی وجہ سے ہوٹل میں جگہ نہیں تھی جس پر انہیں واپس جانے کا کہا گیا اور وہ برا منائے بغیر واپس لوٹ گئیں۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طے شدہ ضابطہ کار پر عمل کرنے پر خوب داد سمیٹی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کے صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ٹوئٹر ایک بتایا کہ چند روز قبل صدر مملکت دستانے اور ماسک پہنے اسلام آباد کی ایک مقامی مٹھائی کی دکان پر رس ملائی لینے گئے تھے اور بے دیہانی میں کاؤنٹر پر چلے گئے  جس پر انہیں لائن میں لگنے کو کہا گیا، جس کے بعد  انہوں نے سماجی فاصلے کے باعث آدھا گھنٹہ لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کیا اور تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا۔ عواب علوی نے کہا کہ اگر آپ کو  یقین نہیں آتا  تو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے  اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اس طرح میں پاکستان میں سیکیورٹی عملہ ہونے کے باوجود قوانین پر عمل کرنے والے ایک شخص کو جانتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 863909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش