QR CodeQR Code

دہشتگردی کی کوکھ سے جنم لینے والی غاصب صیہونی رژیم خطے میں مسلسل کشیدگی کا باعث ہے، ایران

20 May 2020 23:29

عالمی یوم فلسطین کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کیطرف سے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے بیانات میں لکھا گیا ہے کہ عالمی یوم قدس عالم اسلام کو اس بات کی یاد دلواتا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے غیرقانونی قبضے اور جارحیت پر مبنی اقدامات خطے میں تناؤ کی اصلی وجہ ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ غاصب صیہونی رژیم نے دہشتگردی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جو تاحال عام فلسطینی شہریوں سے لیکر ہزاروں اہم عرب و ایرانی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم فلسطین کی مناسبت  سے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے بیانات میں لکھا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی تاریخ جارحیت، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خفیہ پروگرامز، غیرقانونی قبضہ اور لاقانونیت سے بھری پڑی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ عالمی یوم قدس عالم اسلام کو اس بات کی یاد دلواتا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے غیرقانونی قبضے اور جارحیت پر مبنی اقدامات خطے میں تناؤ کی اصلی وجہ ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اور بیان میں لکھا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے دہشتگردی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جو تاحال عام فلسطینی شہریوں سے لے کر ہزاروں اہم عرب و ایرانی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکی ہے۔ اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اس (غاصب صیہونی) رژیم کے خمیر میں دہشتگردی شامل ہے جو ہمارے خطے کے اندر مسلسل اختلاف کا بیج بونے میں مصروف ہے۔



خبر کا کوڈ: 863911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863911/دہشتگردی-کی-کوکھ-سے-جنم-لینے-والی-غاصب-صیہونی-رژیم-خطے-میں-مسلسل-کشیدگی-کا-باعث-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org