1
Wednesday 20 May 2020 23:29

دہشتگردی کی کوکھ سے جنم لینے والی غاصب صیہونی رژیم خطے میں مسلسل کشیدگی کا باعث ہے، ایران

دہشتگردی کی کوکھ سے جنم لینے والی غاصب صیہونی رژیم خطے میں مسلسل کشیدگی کا باعث ہے، ایران
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم فلسطین کی مناسبت  سے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے بیانات میں لکھا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی تاریخ جارحیت، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خفیہ پروگرامز، غیرقانونی قبضہ اور لاقانونیت سے بھری پڑی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ عالمی یوم قدس عالم اسلام کو اس بات کی یاد دلواتا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے غیرقانونی قبضے اور جارحیت پر مبنی اقدامات خطے میں تناؤ کی اصلی وجہ ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اور بیان میں لکھا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے دہشتگردی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جو تاحال عام فلسطینی شہریوں سے لے کر ہزاروں اہم عرب و ایرانی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکی ہے۔ اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اس (غاصب صیہونی) رژیم کے خمیر میں دہشتگردی شامل ہے جو ہمارے خطے کے اندر مسلسل اختلاف کا بیج بونے میں مصروف ہے۔

خبر کا کوڈ : 863911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش