QR CodeQR Code

افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی

20 May 2020 23:55

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی اور صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ تخار میں چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب صوبے خوست میں ایک مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی مارے گئے جب کہ 2 دیگر رشتہ دار زخمی ہیں۔ دریں اثناء صوبے تخار کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 40 جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ ادھر ترجمان طالبان نے پروان اور خوست میں مسجد اور نمازیوں پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کبھی عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر حملے نہیں کیے۔


خبر کا کوڈ: 863917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863917/افغانستان-میں-مسجد-پر-حملہ-7-نمازی-جاں-بحق-اور-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org