1
Thursday 21 May 2020 04:17

تیل بردار ایرانی بحری بیڑوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، وینزوئیلا

تیل بردار ایرانی بحری بیڑوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے، وینزوئیلا
اسلام ٹائمز۔ وینزوئیلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے قومی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزوئیلا کی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار بحری بیڑوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولادیمیر پیڈرینو نے کہا ہے کہ وینزوئیلا کی فوج ایرانی آئل ٹینکرز کا بھرپور استقبال اور منعقد کی جانے والی تقریب میں وینزوئیلا کے عوام کے ساتھ ایران کے تعاون اور یکجہتی پر ایرانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرے گی۔ وینزوئیلا کے وزیردفاع نے کہا کہ اس حوالے سے وہ ایرانی وزیردفاع امیر حاتمی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ وینزوئیلا کو بھیجے گئے 27 کروڑ لٹر سے زائد ایرانی پٹرول کے حامل 5 تیل بردار بحری بیڑوں کو امریکی حکام کی طرف سے خطرہ لاحق کئے جانے پر ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں امریکی مفادات کے ضامن سوئس سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ اپنے احتجاج میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری بیڑوں کے رستے میں رکاوٹ کھڑی کئے جانے کا نتیجہ ایران کے براہ راست جوابی اقدام کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس کو لکھے گئے اپنے خط میں امریکہ کے کسی بھی بیوقوفانہ اقدام کے سنگین نتائج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی پوری ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 863939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش