QR CodeQR Code

بھارت کے9 لاکھ فوجی کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، عمران خان

21 May 2020 08:53

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وزیراعظم نے لکھا کہ میں دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کر سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے 9 لاکھ فوجی کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیئے تھے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ میں دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذرآتش کر دیئے تھے۔ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔اس سے قبل 17 مئی کو بھی وزیراعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی کارروائیوں سے متعلق پیغام جاری کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 863961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863961/بھارت-کے9-لاکھ-فوجی-کشمیریوں-پر-ستم-ڈھا-رہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org