0
Thursday 21 May 2020 09:24

چین دنیا بھر میں اجتماعی قتل عام کا ذمہ دار ہے، ٹرمپ

چین دنیا بھر میں اجتماعی قتل عام کا ذمہ دار ہے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے معاملے پر چین پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ دنیا بھر میں اجتماعی قتل عام کا ذمہ دار ہے۔ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ چین کی نااہلی دنیا بھر میں اجتماعی قتل عام کا ذریعہ بنی۔ چین نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے کہا کہ امریکا بھول رہا ہے کہ ماضی میں امریکی رہنما بارہا انسداد وباء کیلئے چینی خدمات کا اعتراف کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی سیاستدان صرف الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔

بدھ کے روز پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کورونا بحران نے چین سے تعلقات میں بہتری کی ہماری خام خیالی دور کر دی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت آمریت پسندانہ ہے، چین تفتیش کاروں کو متعلقہ تنصیبات تک رسائی کی اجازت نہیں دے رہا ہے، وائرس کا لائیو سیپمل لینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ چین کے اندر کورونا کی عالمی وباء پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 863971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش