QR CodeQR Code

گلگت بلتستان انتخابات بائیو میٹرک کرانے کا اعلان

21 May 2020 10:49

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ امور شفقت محمود وفاقی وزیر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات بائیو میٹرک ہونگے، گلگت بلتستان انتخابات میں اوورسیز ووٹنگ بھی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں بائیو میٹرک انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ امور شفقت محمود  نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات بائیو میٹرک ہونگے، گلگت بلتستان انتخابات میں اوورسیز ووٹنگ بھی ہوگی، الیکشن ایکٹ 2017 بڑا زبردست قانون ہے، جو کمی رہ گئی تھی وہ دور کر دی گئی، اب پولنگ عملہ متعلقہ تحصیل اور یونین کونسل کا نہیں ہوگا، پریزائیڈنگ افسر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کریگا تو تین سال تک قید ہو سکے گی، آئندہ انتخابات میں شفاف طریقہ سے ہونگے، ہماری حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، دیکھتے ہیں اپوزیشن شفاف انتخابات کے لیے سپورٹ کرتی ہے یا نہیں، اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو جلد پارلیمنٹ میں زیر بحث لائیں گے، گلگت بلتستان انتخابات میں بائیو میٹرک ووٹنگ ہوگی۔ یاد رہے کہ جی بی حکومت کی مدت 25 جون کو پوری ہو رہی ہے جس کے بعد نگران حکومت کا قیام عمل میں آئے گا، نگران حکومت تین ماہ کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 863988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/863988/گلگت-بلتستان-انتخابات-بائیو-میٹرک-کرانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org