0
Thursday 21 May 2020 10:56

کورونا کے باعث انتہائی غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے، بزدار

کورونا کے باعث انتہائی غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے، بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال 21-2020ء کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ و سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق مختلف تجاویز پر غور ہوا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام میں صحت اور سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال میں غیرضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکموں کو سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا، ہر سطح پر اخراجات کو کنٹرول کر کے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 863990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش