0
Thursday 21 May 2020 11:30

وفاقی وزیر نورالحق قادری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

وفاقی وزیر نورالحق قادری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب نے وزیر مذہبی امور کے خلاف مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت میں وزارت کی ایک عمارت اپنے کاروباری شراکت دار کو کرائے پر دینے کے معاملے پر سامنے آنے والی شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر مذہبی امور کے خلاف انہی کی وزارت میں کسی کی شکایت پر نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ نیب حکام کے مطابق یہ مفادات کے تصادم کا کیس ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تمام انکوائری کا ٹاسک سونپ دیا اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 864003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش