QR CodeQR Code

امریکہ، ایری زونا کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 زخمی

21 May 2020 12:52

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، پولیس واقعے کے فوری بعد جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ایری زونا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایری زونا کے شہر گلینڈیل کے ویسٹ گیٹ انٹرٹینمنٹ ڈسٹرکٹ کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، پولیس واقعے کے فوری بعد جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے شخص اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے جا رہے۔


خبر کا کوڈ: 864011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864011/امریکہ-ایری-زونا-کے-شاپنگ-مال-میں-فائرنگ-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org