QR CodeQR Code

ملک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہو گی، فواد چوہدری

21 May 2020 13:00

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے جب کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی والے کیوں پیر کی عید کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہو گی تاہم رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں جب کہ ملک بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہو گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے، کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سامنے لاؤں گا اور بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیونکر بنتی ہے جب کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی والے کیوں پیر کی عید کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864012/ملک-میں-عیدالفطر-24-مئی-کو-ہو-گی-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org