0
Thursday 21 May 2020 14:07

ملتان، آئی ایس او کی جانب سے یوم القدس کی آگاہی کے حوالے سے کیمپ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت

ملتان، آئی ایس او کی جانب سے یوم القدس کی آگاہی کے حوالے سے کیمپ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کی آگاہی کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی اور تشہیراتی کیمپ لگایا گیا، جن میں چونگی نمبر9، چوک گھنٹہ گھر اور چوک کمہاراں والا شامل ہے، کیمپ میں مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت آئی ایس او پاکستان عاطف حسین، ڈویژنل صدر شہریار حیدر کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک حسنین عباس انصاری، سابق ڈویژنل صدور ملتان فضل عباس نقوی اور سید فرخ مہدی نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران شہریوں میں بروشر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ہینڈسینیٹائزر کے ذریعے ہاتھ بھی دھلوائے گئے۔ ان کیمپوں کا مقصد شہریوں میں یوم القدس کی اہمیت اور فلسطین میں ہونے والے بے گناہ مسلمانوں سے آگاہی فراہم کرنا تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 864037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش